منگلورو یکم ؍مارچ (ایس او نیوز) منگلورو میونسپل کارپوریشن کے عام اجلاس کے دوران الیکشن میں ریزرویشن اور رہائشی اسکیم سے متعلق مسئلے پر بڑی گرما گرم بحث ہوئی اور کافی ہنگامہ مچا۔
میٹنگ شروع ہوتے ہی حزب مخالف کے لیڈر پریما نند شیٹی نے آئندہ کارپوریشن کے آئندہ الیکشن میں ریزرویشن کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ہائی کورٹ نے اس تعلق سے 28جنوری تک تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت دی تھی، مگر ا س پر عمل نہ ہونے سے ہائی کورٹ نے پھٹکار سنائی ہے۔ اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ آئندہ چھ مہینے تک الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے کارپوریشن کو ایڈمنسٹریٹر کے ہاتھ میں سونپنا ہوگا۔ حزب مخالف کے اس الزام پر برسراقتدار اراکین برہم ہوگئے اور دونوں طرف سے الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ چل پڑا۔